پرویز الہٰی رہائی کے حکم کے فوری بعد دوبارہ گرفتار پاکستان Roze News
پاکستان

پرویز الہٰی رہائی کے حکم کے فوری بعد دوبارہ گرفتار

پرویز الٰہی کو گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست، دوبارہ گرفتاری بھی چیلنج

پرویز الٰہی کو گھر نہ پہنچانے پر توہین عدالت کی درخواست، دوبارہ گرفتاری بھی چیلنج

لاہور: سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی بھی ایک مقدمے میں رہائی کا حکم ملنے کے فوراً بعد دوسرے مقدمے میں گرفتار ہوگئے۔لاہور کی ضلع کچہری میں پرویز الٰہی کیخلاف ترقیاتی منصوبوں میں مبینہ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔اینٹی کرپشن پولیس نے چوہدری پرویز الٰہی کو عدالت میں پیش کرکے ان کے 14 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔سرکاری وکیل نے موقف اختیار کیا کہ چوہدری پرویز الٰہی سے تفتیش کرنا ہے۔ انہوں نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے خزانے کو نقصان پہنچایا۔جوڈیشل مجسٹریٹ غلام مرتضی نے پرویز الہی کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ناکافی شواہد کی بنا پر انہیں کرپشن کے مقدمے سے ڈسچارج کردیا۔عدالت نے ہدایت کی کہ چوہدری پرویز الٰہی اگر کسی مقدمے میں مطلوب نہیں تو فوری رہا کیا جائے۔اینٹی کرپشن نے پرویز الہیٰ کو راہداری ریمانڈ لیکر دوسرے مقدمے میں دوبارہ گرفتار کرنے کے بعد اینٹی کرپشن گوجرانوالہ کے حوالے کردیا، اور بعدازاں انہیں گوجرانوالہ منتقل کردیا گیا۔یاد رہے کہ چوہدری پرویز الٰہی کو مبینہ کرپشن کیس میں کل گرفتار کیا گیا تھا۔

Exit mobile version