لاہور:مسلم لیگ ق کے رہنما اور وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی جانب سے ڈی نوٹیفائی کرنے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے 9صفحات پر مشتمل درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کی گئی جس میں گورنر اور سپیکر پنجاب اسمبلی کو بذیعہ پرنسپل سیکرٹری فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ گورنرنے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے وزیر اعلیٰ کو خط لکھا ہی نہیں،خط سپیکر کولکھا گیا ہے،وزیر اعلیٰ کو نہیں۔ہائیکورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں مزید موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایک اجلاس کے دوران گورنر دوسرا اجلاس طلب نہیں کرسکتے۔گورنر کو اختیار ہی نہیں کہ وہ غیر آئینی طورپر وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرسکیں۔
Leave feedback about this