کراچی:وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ پرویز الٰہی دعویٰ کرتے ہیں تو اسمبلی میں اکثریت ثابت کریں،انکے پاس186ممبر موجود ہیں تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لیتے۔کراچی میں ریسکیو 1122کے ہیڈ کوارٹر کا افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعلیٰ کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے۔انکے پاس186ممبرموجود ہیں تو اعتماد کا ووٹ کیوں نہیں لیتے۔وزیر اعلیٰ سندھ مرادڈ علی شاہ نے کراچی میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے کہا کہ الیکشن کے دوران صوبائی حکومتوں کو اہلکاروں کی ضرورت پڑتی ہے ہم نے مشورہ دیا تھا کہ دو تین مرحلو ں میں الیکشن کروائیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل افسران کا تبادلہ ہوتا رہتا ہے اس سے الیکشن پرکوئی فرق نہیں پڑتا،سابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کے حوالے سے انکا کہنا تھا کہ انہیں کام کرنے کے لئے کسی عہدے کی ضرورت نہیں۔
پرویزالٰہی دعویٰ کرتے ہیں کہ اکثریت سے تو پھر ثابت کریں،وزیراعلیٰ سندھ

پرویزالٰہی دعویٰ کرتے ہیں کہ اکثریت سے تو پھر ثابت کریں،وزیراعلیٰ سندھ