پرانے طرز کی کرکٹ ہماری شکست کی وجہ ہے،شاہد آفریدی کھیل Roze News
کھیل

پرانے طرز کی کرکٹ ہماری شکست کی وجہ ہے،شاہد آفریدی

shahid afridi

پرانے طرز کی کرکٹ ہماری شکست کی وجہ ہے،شاہد آفریدی

کراچی:قومی کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پرانے طرز پر ٹیسٹ کرکٹ کھیلی جو ہماری شکست کا سبب بنی۔انہوں نے کہا کہ انگلینڈ سمیت کئی دیگر ٹیسٹ نیشنز ممالک نے جارحانہ کرکٹ کو اپنایا ہے۔صرف کپتان بابر اعظم کو شکست کا ذمہ دار ٹھہرانا ناانصافی ہے۔یہ بات حقیقت ہے کہ فاسٹ بولرز کی عدم دستیابی کی وجہ سے انگلش ٹیم کو آؤٹ کرنے مشکل ہوگیا تھا۔شاہد آفریدی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سابق کرکٹرز اور بورڈ کو گراس روٹ لیول پر کام کرنے کی ضرورت ہے جہاں سے ٹیلنٹ ملتا ہے۔

Exit mobile version