پاک امریکا تعلقات علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے اہم، امریکا عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہے،صدر جو بائیڈن تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پاک امریکا تعلقات علاقائی سلامتی اور استحکام کیلئے اہم، امریکا عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پاکستان کے ساتھ ہے،صدر جو بائیڈن

بشار الاسد کا احتساب ہونا چاہیے: امریکی صدر جوبائیڈن

بشار الاسد کا احتساب ہونا چاہیے: امریکی صدر جوبائیڈن

 

واشنگٹن :امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ پاک امریکا تعلقات علاقائی سلامتی اور استحکام کے لیے اہم ہیں،صدر جو بائیڈن نے پاکستان امریکہ تعلقات کو علاقائی سلامتی کے لیے اہم قرار دیا۔
امریکی صدر نے پاک امریکا تعلقات کو علاقائی استحکام اور سلامتی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکا عالمی اور علاقائی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ ہے۔امریکہ میں پاکستان کے سفیر رضوان سعید شیخ نے صدر جو بائیڈن کو اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ملاقات میں صدر جو بائیڈن نے دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے پاکستان اور امریکا کے تعاون کو بھی سراہا۔اس موقع پرپاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے کہا کہ پاکستان امریکہ اقتصادی شراکت داری ہماری ترجیح ہے، پاکستان متبادل توانائی، گرین ٹیکنالوجی اور دیگر شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری کے لیے تیار ہے۔اس سے قبل امریکا میں پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے ارکان کانگریس ٹم سوازی اور جیک برگ مین سے بھی ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور سرمایہ کاری بڑھانے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Exit mobile version