اسلام آباد: پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آض شارجہ میں کھیلا جائیگا۔ افغانستان سے سیریز کیلئے پاکستان کرکٹ ٹیم بدھ کی رات دبئی پہنچی جہاں ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا اور تیسرا ٹی ٹوئنٹی بالترتیب 26 اور 27 مارچ کو ہوگا۔ گذشتہ روز سیریز کے ٹرافی کی رونمائی بھی کی گئی تھی پاکستان کے کپتان شاداب اور افغانستان کے کپتان راشد خان نے ٹرافی کی رونمائی کی۔