پاک افغان سرحد پر سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی منصوبہ بندی کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لیک ہونے والی ویڈیو افغانستان کے علاقے دنگرالگاڈ کی ہے جس میں تحریک طالبان افغانستان کے سربراہ یحییٰ حافظ گل بہادر نظر آرہے ہیں۔ویڈیو میں تحریک طالبان افغانستان کے رہنما یحییٰ حافظ گل بہادر ہدایات دیتے نظر آ رہے ہیں۔ویڈیو میں نظر آنے والا کمانڈر یہ کہتے ہوئے سنا ہے کہ ہم پاکستان سے بدلہ لینے کے لیے تیار ہیں۔تحریک طالبان افغانستان کے سربراہ کا کہنا تھا کہ پلان کے مطابق 6 راکٹ لانچر اور 6 اسسٹنٹ ہوں گے، یہ سب مجاہدین امیر المومنین شیخ عباد اللہ کے حکم پر تیار ہیں۔ویڈیو میں دہشت گرد پاکستان کے خلاف لڑنے پر رضامند ہوتے نظر آ رہے ہیں۔دوسری جانب اس ویڈیو پر افغانستان کی طالبان حکومت کی جانب سے کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا جب کہ پاکستان نے بھی افغان عبوری حکومت کو افغانستان سے دہشت گردی کے واضح ثبوت دیے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کا مطالبہ رہا ہے کہ کابل حکومت دہشت گردوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے کی اجازت نہ دے۔