اپریل میں سالانہ اور ماہانہ بنیادوں پر پاکستان کی چین سے درآمدات بڑھ گئیں۔ذرائع وزارتِ تجارت کے مطابق اپریل میں سالانہ بنیادوں پر چین سے درآمدات میں 116 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔گزشتہ ماہ چین سے درآمدات 1 ارب 44 کروڑ 33 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ اپریل 2023 میں چین سے درآمدات کا حجم 66 کروڑ 76 لاکھ ڈالرز تھا۔ذرائع کے مطابق مارچ 2024 میں ایران سے درآمدات 1 ارب 30 کروڑ 57 لاکھ ڈالرز تھیں، رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں چین سے درآمدات میں 18 فیصد اضافہ ہوا ہے۔جولائی 2023 تا اپریل 2024 چین سے درآمدات 11 ارب 63 کروڑ 38 لاکھ ڈالرز رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی مدت میں چین سے درآمدات 9 ارب 84 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز تھیں۔
پاکستان
معیشت و تجارت
پاکستان کی چین سے درآمدات میں اضافہ
- by web_desk
- مئی 26, 2024
- 0 Comments
- 308 Views
- 7 مہینے ago
Leave feedback about this