پاکستان کی مشکلات کا حل نواز شریف کے پاس ہے ، مریم اورنگزیب تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پاکستان کی مشکلات کا حل نواز شریف کے پاس ہے ، مریم اورنگزیب

پیمرا ترمیمی بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہوئی، مریم اورنگزیب

پیمرا ترمیمی بل پر تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت ہوئی، مریم اورنگزیب

مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی مشکلات کا حل نواز شریف کے پاس ہے ۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف کو پاکستانی عوام نے ووٹ دیکر تیسری مرتبہ وزیراعظم بنایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ نوا ز شریف کے دور میں معیشت کو استحکام مل چکا تھا ، سی پیک کا تحفہ صدر شی جن پنگ اور نوا ز شریف کا ویژن ہے ۔سی پیک منصوبہ شروع ہوتے ہی سازشی عناصر متحرک ہوگئے تھے نالائق شخص چار سال تک پاکستان پر مسلط رہا ، گذشتہ حکومت کی نااہلی کے باعث ملک میں توانائی ، سمیت کئی بحران پیدا ہوئے۔

Exit mobile version