پاکستان کو مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے،وزیراعظم تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پاکستان کو مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے،وزیراعظم

وزیرِ اعظم کا فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا نوٹس

وزیرِ اعظم کا فلائی اوور کی تعمیر کے دوران حادثے کا نوٹس

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو ان دنوں مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔ایک نجی ٹی وی کے انٹرویو میں وزیراعظم شہبازشر یف نے کہا کہ کرپشن کے معاملے پر ہماری پالیسی زیروٹالیرنس ہے،پاکستان کو مشکل ترین معاشی چیلنجز کا سامنا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان کئی دہائیوں سے بردرانہ تعلقات ہیں،ہم اسلام کو سلامتی کا مذہب ثابت کرنے کے لئے خلیجی ملکوں کے ساتھ تعاون کرتے ہیں۔پاکستان خلیجی ملکوں کی تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے کام کررہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بھارت کے ساتھ بنیادی مسائل حل کر کے پر امن ہمسائے کے طورپر رہنا چاہتے ہیں۔دونوں ممالک کے درمیان 3جنگیں ہوئیں جن کا نتیجہ غربت اور بیروزگاری کے علاوہ کچھ نہیں نکلا۔

Exit mobile version