پاکستان کو لبنان حملوں پر تشویش، اسرائیل سے فوری جواب طلب کرنے کا مطالبہ ,قومی ترانے پرکھڑے نہ ہونے پر افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پاکستان کو لبنان حملوں پر تشویش، اسرائیل سے فوری جواب طلب کرنے کا مطالبہ ,قومی ترانے پرکھڑے نہ ہونے پر افغان قونصل جنرل کی وضاحت مسترد

علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر : پاکستان

علاقائی استحکام کیلئے شام میں امن ناگزیر : پاکستان

اسلام آباد:ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے اسلام آباد میں ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز روس کے نائب وزیراعظم نے اسحاق ڈار سے ملاقات کی، فریقین نے کثیرالجہتی فورمز پر تعاون کے فروغ پر بات چیت کی، ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان تعلیم کے شعبے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ لبنان میں دھماکوں پر بات کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے لبنان میں حالیہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے جب کہ پاکستان لبنان کی آزادی اور سلامتی کی مکمل حمایت کرتا ہے۔ثقافت اور دیگر شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، گزشتہ روز ہونے والی ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان بیلاروس جیسے دیگر معاہدوں پر دستخط ہوئے، بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی پر اسرائیل کا احتساب ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی جارحیت گزشتہ سال اکتوبر سے جاری ہے، اسرائیل کی مہم جوئی علاقائی امن کے لیے خطرہ ہے،مقبوضہ جموں و کشمیر میں نام نہاد انتخابات ناقابل قبول ہیں۔ اور سیاسی حمایت جاری رہے گی۔وزیراعظم شہباز شریف نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 79ویں اجلاس میں شرکت کریں گے، غزہ میں اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق جنگ بندی ہونی چاہیے، پاکستان غزہ میں انسانیت سوز مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے۔

Exit mobile version