پاکستان کو زیادہ مالیاتی ڈسپلن دکھانا ہوگا، آئی ایم ایف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پاکستان کو زیادہ مالیاتی ڈسپلن دکھانا ہوگا، آئی ایم ایف

پاکستان کو زیادہ مالیاتی ڈسپلن دکھانا ہوگا، آئی ایم ایف

پاکستان کو زیادہ مالیاتی ڈسپلن دکھانا ہوگا، آئی ایم ایف

عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کو زیادہ مالیاتی ڈسپلن دکھانا ہوگا۔آئی ایم ایف کی جانب سے پاکستان سے اسٹینڈ بائی ارینجمنٹ معاہدے پر اعلامیہ جاری کیا گیا ہے ۔ جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے حال ہی میں کئی اقدامات کیے ہیں ، حالیہ بجٹ میں آمدن بڑھانے اور معاشی استحکام کے اقدامات کیے گئے ، بجٹ میں پرائمری سرپلس بجٹ کا 0.4 فیصد کرنے کے اقدامات کیے گئے ۔پاکستان اور آئی ایم ایف نو ماہ کے اسٹینڈ بائی ارینیجمنٹ معاہدے پر متفق ہوگئے ۔ آئی ایم ایف کے مطابق معاہدے کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ سے لی جائیگی ، ایگزیکٹو بورڈ کی طرف سے معاہدے کی منظوری جولائی کے وسط میں دیئے جانے کا امکان ہے ۔معاہدہ معاشی استحکام میں معاون ثابت ہوگا

Exit mobile version