پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کر دیا کھیل Roze News
کھیل

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کر دیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے کرکٹر حیدر علی کو معطل کر دیا ہے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ حیدر علی اس وقت مانچسٹر پولیس کے ایک مجرمانہ کیس میں تفتیش کا سامنا کر رہے ہیں، جو حال ہی میں پاکستان شاہینز ٹیم کے انگلینڈ کے دورے کے دوران پیش آیا۔
بورڈ کے مطابق حیدر علی کو قانونی معاونت فراہم کی جائے گی، تاہم جب تک کیس کے نتائج سامنے نہیں آ جاتے وہ معطل رہیں گے، کیس مکمل ہونے کے بعد پی سی بی انضباطی کارروائی پر غور کرے گا۔پی سی بی نے واضح کیا ہے کہ قانونی عمل مکمل ہونے تک اس حوالے سے مزید کوئی معلومات فراہم نہیں کی جائیں گی۔

Exit mobile version