اسلام آباد: وزیراعظم نے یوم آزادی کے نام پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا قیام20 ویں صدی کا ایک معجزہ ہے 23 مارچ ہماری قومی تاریخ کا عہد ساز دن ہے جو ہمیں ماضی کی یاد دلاتاہے۔انہوں نے کہا کہ آج کا دن موجودہ حالات پر غور وفکر کی دعوت اور خوشحال مستقبل کی تعمیر کی تحریک دیتا ہے 23 مارچ 1940 کو برصغیر کے مسلمانوں نے علیحدہ وطن کے قیام کی قرر داد منظور کی تھی۔وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے پچھلے75 سال کے سفر نے ہمیں جنگوں سے نبر د آزما ہوتے دیکھا، قدرتی آفات سمیت بہت سے بحرانوں سے لڑتے دیکھا ہے کئی مواقع ایسے آئے جب ہم نے مشکلات پر قابو پالیا اور کئی سنگ میل حاصل کیے۔مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی ومعاشی عدم استحکام کا سامنا ہے پاکستان سیاسی وآئینی جدوجہد کے نتیجے میں معروف وجود میں آیا تھا، ملک کا مستقبل آئین پر اس کی روح کے مطابق عمل کرنے میں مضمر ہے۔