پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پاکستان کا غزہ میں فوری جنگ بندی اور امداد کی بحالی کا مطالبہ

پاکستان نے امریکی صدر کے غزہ منصوبے کو امن کیلئے نادر موقع قرار دے دیا

پاکستان نے امریکی صدر کے غزہ منصوبے کو امن کیلئے نادر موقع قرار دے دیا

نیویارک:پاکستان نے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ مکمل تباہ ہو چکا، غزہ سے اسرائیلی فوجیوں کا انخلا اور امداد کی بحالی ضروری ہے۔
اسرائیل غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیار استعمال کر رہا ہے، بھوک کے باعث بچوں کی اموات میں اضافہ ہو رہا ہے۔عاصم افتخار نے کہا کہ کسی چیز سے اس بات کا جواز نہیں دیا جا سکتا کہ پوری آبادی کو اندھا دھند قتل کیا جائے یا انہیں بھوکا مار دیا جائے، اسرائیلی اخبار نے غزہ کی صورتحال کو 21 ویں صدی میں قحط کی سب سے سنگین مثال قرار دیا

Exit mobile version