اسلام آباد: سپریم کورٹ کے جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ پاکستان ٹوٹنے کی بڑی وجہ غلط عدالتی فیصلہ تھا ، پاکستان توڑنے کا زہریلا بیج جسٹس منیر نے بویا جو پروان چڑھ اور دسمبر 1971 میں ملک دوٹکڑے ہوگیا۔اسلام آبا میں آئین پاکستان کی گولڈن جوبلی تقریب میں اظہار خیال کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ دسمبر 1971 میں ملک دوٹکڑے ہوگیا ، ذوالفقار علی بھٹو کو ایک ووٹ سے سزائے موت دی گئی ۔آئین پاکستان قومی وحدت کی علامت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ اگر آپ کو تاریخ دہرانی تو تاریخ سے سیکھیں تاریخ ہمیں 7 سبق دے چکی ہے اور کتنی بار سکھائے گی ، آئین پاکستان جیسا تحفہ پھر نہیں ملے گا۔انہوں نے کہا کہ ہم آئین پاکستان کی پچاسویں سالگرہ منا رہے ہیں یہ آئین پاکستان کے ہر شہری کی دستاویز ہے اس میں حال میں جو چیزیں ہوئی ہیں انہیں سمجھنا چاہیے

Leave feedback about this