پاکستان نے جنگ کیسے جیتی!! پاکستان Roze News
پاکستان

پاکستان نے جنگ کیسے جیتی!!

پاکستان نے جنگ کیسے جیتی!!

پاکستانی قوم اور مسلح افواج کو حالیہ معرکے میں ہندوستانی وزیراعظم مودی اور عاقبت نااندیش بھارتی قوم کا غرور خاک میں ملانے پر بہت بہت مبارک ہو۔ اب ہم اس بات کا جائزہ لیں گے کہ پاکستان نے یہ ولولہ انگیز فتح کیسے حاصل کی۔
جنگ ایک پیچیدہ عمل ہے جسے چار واضح سطحوں پر منظم کیا جاتا ہے۔ سب سے پہلے قومی پالیسی سطح (National Level) ہے۔ دوسرے نمبر پر اسٹریٹجک سطح (Strategic Level) آ تی ہے۔ تیسرے نمبر پر آپریشنل سطح (Operational Level) ہے اور چوتھے نمبر پر ٹیکٹیکل سطح (Tactical Level) ہے۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ مختصر جنگ کو ان چاروں سطحوں کے تناظر میں دیکھیں گے۔ آج ہم پاکستان کی جانب سے ان چاروں سطحوں پر کیے گئے اقدامات کا جائزہ لیں گے۔ الحمد اللہ پاکستان نے اس جنگ میں جنگ کی چاروں روایتی سطحوں پر مربوط اور فوری ردعمل دے کر اپنی دفاعی صلاحیت کا بھرپور مظاہرہ کیا اور ازلی دشمن ہندوستان کا غرور خاک میں ملا دیا۔ ذیل میں ان چاروں سطحوں پر پاکستان کے کردار کا جائزہ لیا گیا ہے۔
1. نیشنل لیول (National Level Political/Policy Level)
اس سطح پرقومی پالیسی بنائی جاتی ہے اور اس میں قومی اہداف کا تعین اور ان کو حاصل کرنے کا طریقہ کار وضع کیاجاتاہے، یہ جنگ کی وہ سطح ہے جہاں قومی قیادت اور اعلی سطحی ادارے، مثلا وزیراعظم، صدر، پارلیمنٹ، اور نیشنل سیکیورٹی کمیٹی (NSC) پالیسی فیصلے کرتے ہیں۔ پاکستان کی قومی قیادت نے اس جنگ میں بہت اہم اور بروقت فیصلے کیے۔
فوری سفارتی ردعمل: بھارت کی جانب سے پہل کے بعد پاکستان نے فوری طور پر اقوام متحدہ، OIC، چین، ترکی، سعودیہ اور دیگر عالمی طاقتوں کو اعتماد میں لیا اور جنگی ماحول بنانے والے بھارتی اقدامات اور اس کے غیر مصدقہ اور غیر منطقی الزامات کو دنیا کے سامنے آشکار کر کے ایک سفارتی دبا پیدا کیا۔
قوم کو یکجا کرنا: وزیر اعظم اور آرمی چیف کی پریس بریفنگ نے عوامی اعتماد بحال کیا اور سیاسی و عسکری قیادت کی ہم آہنگی کا پیغام دیا۔
نظریاتی و اخلاقی بیانیہ: پاکستان نے جنگ کو دفاعی جنگ قرار دیتے ہوئے مقف اختیار کیا کہ وہ صرف اپنے دفاع اور کشمیری عوام کے تحفظ کے لیے ردعمل دے رہا ہے، یوں اخلاقی برتری حاصل کرنے کی کامیاب کوشش کی گئی۔
قومی سلامتی پالیسی کی فوری عملداری: حالیہ جنگ کے تناظر میں پاکستان نے اپنی نیشنل سیکیورٹی پالیسی کے تحت اقتصادی، سیاسی اور عسکری شعبوں کو یکجا کر کے ایک متحدہ لائحہ عمل اپنایا۔
2. اسٹریٹیجک لیول (Strategic Level)
اسٹریٹیجک لیول پر مسلح افواج کی اعلی قیادت، یعنی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، تینوں سروسز کے چیفس، اور ISI جیسی ایجنسیاں متحرک ہوتی ہیں۔ ان کا مقصد جنگ کی بڑی تصویر کو مدنظر رکھتے ہوئے نیشنل پالیسی میں متعین کیے گئے اہداف کا حصول ہوتا ہے۔
ڈیٹرنس (Deterrence) برقرار رکھنا: پاکستان نے اپنی اسٹریٹیجک ڈیٹرنس فورسز (خصوصا نیوکلئیر صلاحیت) کو ہائی الرٹ پر رکھا تاکہ بھارت کو کسی بڑی مہم جوئی سے باز رکھا جا سکے۔
چین کے ساتھ عسکری رابطے: چین کے ساتھ عسکری انٹیلیجنس، الیکٹرونک انٹیلیجنس اور اسٹریٹیجک تعاون کو فعال کر کے بھارت پر دبا بڑھایا گیا تاکہ اس کے لیے ایک سے زائد محاذ کھلنے کا خدشہ موجود رہے۔
سائبر اور انفارمیشن وارفیئر: DG ISPR اور ڈیجیٹل میڈیا ونگ نے مثر انٹرنیشنل میڈیا، مین سٹریم میڈیا اور سوشل میڈیا کو بر وقت مصدقہ اطلاعات فراہم کرنے کی حکمتِ عملی اپنائی اور جھوٹ پر مبنی بھارتی پروپیگنڈا کا موثر جواب دیا، ہماری یہ حکمت عملی عالمی رائے عامہ کو متاثر کرنے کامیابی سے ہمکنار ہوئی۔
سوارم ڈرونز کا محدود استعمال: پاکستانی افواج نے بھی ہندوستان کی طرح محدود پیمانے پر سوارم ڈرونز کے ذریعے دشمن کی پیش قدمی پر نظر رکھی، اور اسٹریٹیجک ٹارگٹس کو نشانہ بنایا، جو نئی جنگی حکمتِ عملی کا حصہ تھا۔
3. آپریشنل لیول (Operational Level)
سٹریٹیجک سطح پر متعین کئے گئے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے آپریشنل سطح پر کور کمانڈرز، ایئر بیس کمانڈرز، نیول فلیٹ کمانڈرز وغیرہ اپنی جنگی حکمت عملی تیار کرتے ہیں اور مختلف تھیٹرز میں فوجی کارروائیاں کنٹرول کرتے ہیں۔
مخصوص محاذوں کی تیاری: پاکستان آرمی نے ورکنگ بانڈری، LOC اور بین الاقوامی سرحد پر مختلف کورز کو متحرک کیا، جن میں X Corps (راولپنڈی)، IV Corps (لاہور)، اور II Corps (ملتان) نمایاں تھے۔
فضائی دفاع کی تنظیم نو: پاک فضائیہ نے مختلف ایئر بیسز کو ایکٹو کیا، ایئر ڈیفنس شیلڈ کو بہتر بنایا، پاکستانی فضائیہ نے دنیا کے جدید ترین لڑاکا طیاروں جیسے فرانس کا رافیل اور روسی SU 35 جیسے بھارتی طیاروں کا شکار کرنے کے لیے جنگی حکمت عملی ترتیب دی اور انہیں کامیابی سے مار گرایا۔
فواج کی آپریشنل تیاری: جنگ سے پہلے ہی تینوں فواج اپنے متعین کردہ اہداف کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی جنگی مشقیں اور وار گیمز مکمل کرچکی تھیں ۔ جس نے فوری آپریشنل موومنٹ کو کم سے کم وقت میں ممکن بنایا۔
بحری محاذ پر توازن: پاک بحریہ نے کراچی بندرگاہ اور گوادر کی حفاظت کے لیے فلیٹ کمانڈرز کو الرٹ رکھا، جبکہ بھارتی نیوی کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی گئی جس بنا پر اس کو پاکستانی پانیوں میں داخل ہونے کی جرآت نہ ہوئی۔
4. ٹیکٹیکل لیول (Tactical Level)
یہ سطح سب سے نچلی سطح ہوتی ہے، جہاں بریگیڈ، بٹالین، اسکواڈرن اور یونٹ لیول پر جنگ لڑی جاتی ہے۔ یہاں جنگ کے اصل فزیکل مظاہر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ یہاں تینوں مسلح افواج کے جری شیر جوان دشمن کو اپنے ہاتھوں سے جہنم واصل کرتے ہیں۔ جنگ کا یہی وہ مرحلہ ہے جہاں پاک افواج کے مجاہد قومی اہداف کو اپنا خون دے کر حاصل کرتے ہیں۔
محدود جھڑپیں اور جواب: LOC پر بھارتی آرٹلری حملوں کے جواب میں پاکستانی فوج نے بھاری توپ خانے سے مثر اور ٹارگٹڈ بمباری کی، جس سے دشمن کی متعدد فوجی پوسٹیں تباہ ہوئیں۔
کمانڈو یونٹس کا استعمال: SSG کمانڈوز نے مخصوص علاقوں میں دشمن کے خلاف محدود کارروائیاں کیں، جن کا مقصد دشمن کی پیش قدمی کو روکنا، اور نفسیاتی دبا ڈالنا تھا۔
ڈرون سرویلنس اور بارڈرز کی نگرانی: پاکستانی افواج نے سستے مقامی ساختہ ڈرونز کے ذریعے بھارتی افواج کی نقل و حرکت پر نظر رکھی، جس سے رئیل ٹائم انٹیلیجنس حاصل ہوئی۔
عوامی اشتراک: سرحدی علاقوں میں سویلین رضاکاروں اور مقامی انتظامیہ نے فوج کے ساتھ مل کر دفاعی حکمت عملی کو سہارا دیا، خاص طور پر اطلاعات کی فراہمی میں مثر کردار ادا کیا۔
حرف آخر:
پاکستان نے حالیہ مختصر جنگ میں اوپر بیان کردہ چاروں سطحوں پر اپنی جنگی حکمت عملی کے مطابق مربوط اور متوازن جنگی تدابیر اپنائیں۔ قومی سطح پر سیاسی یکجہتی اور قومی ہم آہنگی ، اسٹریٹیجک سطح پر ڈیٹرنس اور بین الاقوامی توازن، آپریشنل سطح پر حقیقی منصوبہ بندی۔ افواج کی بروقت اور موثر نقل و حرکت اور تیزرفتاری اور ٹیکٹیکل سطح پر انتہائی برق رفتاری سے صحیح اہداف پر مثر زمینی ردعمل نے بھارت کی مہم جوئی کو مکمل طور پر خاک میں ملا دیا۔ پاکستان کی تینوں مسلح افواج نے ہر شعبے میں اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا لوہا منوایا، جس کی پوری دنیا معترف ہے۔ اس جنگ نے ثابت کر دیا کہ پاکستان نہ صرف دفاعی لحاظ سے مکمل تیار ہے بلکہ پالیسی اور حکمتِ عملی کے علاوہ زمینی سطح پر بھی اپنی خودمختاری کی حفاظت کی کماحقہ صلاحیت رکھتا ہے۔ اللہ سبحانہ تعالی پاکستان اور پاکستانی قوم کا حامی ناصر ہو آمین۔
پاکستان زندہ باد
پاک افواج پائندہ باد

تحریر:عبدالجبار ترین

پاکستان نے جنگ کیسے جیتی!!

Exit mobile version