پاکستان نے او آئی سی کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کردیا تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پاکستان نے او آئی سی کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کردیا

پاکستان نے او آئی سی کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کردیا

پاکستان نے او آئی سی کو مسئلہ کشمیر سے آگاہ کردیا

او آئی سی کے نمائندہ خصوصی نے کہا ہے کہ دورہ پاکستان کا مقصد مسئلہ کشمیر پرمکمل آگاہی حاصل کرنا تھا۔اسلام آباد میں سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی اور او آئی سی کے نمائندہ خصوصی نے نیوز کانفرنس کی ۔اس موقع پر او آئی سی کے نمائندہ خصوصی نے کہا کہ کشمیر طویل عرصے سے حل طلب مسئلہ ہے ، مسئلہ کشمیر بہت نازک ہے جو او آئی سی فورم پر زیر بحث رہتا ہے۔انہوں نے کہاکہ او آئی سی میں جموں کشمیر مسئلے پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے ۔اس موقع پر سیکریٹری خارجہ سائرس سجاد قاضی نے کہا کہ نمائندہ او آئی سی کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا مقبوضہ کشمیر پر بھارت غیر قانونی طورپر قابض ہے ۔

Exit mobile version