تازہ ترین

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 18 ارب روپے ماہانہ اضافی ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی

پاکستان نے آئی ایم ایف کو 18 ارب روپے ماہانہ اضافی ٹیکس لگانے کی یقین دہانی کرادی

پاکستان نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ محصولات کے اہداف پورے نہ ہونے پر 15 فروری سے پہلے گیس کی قیمت میں مزید اضافہ کردیا جائے گا جب کہ پاکستان 18 ارب روپے ماہانہ اضافی ٹیکس لگانے کو بھی تیار ہے۔آئی ایم ایف کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 216 ارب روپے کے اضافی ٹیکس صرف اس صورت میں لگائے جائیں گے جب ایف بی آر اور دیگر ذرائع وصولی کے اہداف پورے کرنے میں ناکام رہے۔اس حوالے سے نگراں وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے۔ رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت مالی سال کے پہلے تین ماہ میں بنیادی بجٹ کو سرپلس میں رکھنے کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔آئی ایم ایف کی اسٹاف لیول رپورٹ کے مطابق پاکستان دسمبر کی ششماہی گیس ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کا نوٹیفکیشن 15 فروری تک جاری کرے گا۔پاکستان کے محکمہ شماریات کے مطابق ایک سال میں گیس کی قیمت میں یہ تیسرا اضافہ ہوگا۔ نومبر میں نگراں حکومت نے گیس کی قیمتوں میں 1100 فیصد اضافہ کیا۔

Leave feedback about this

  • Quality
  • Price
  • Service

PROS

+
Add Field

CONS

+
Add Field
Choose Image