اسلام آباد:ایک حالیہ مطالعاتی جائزے میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں نجکاری سے مطلوبہ نتائج حاصل نہ ہوسکے۔1991سے جاری پرائیویٹائزیشن کے عمل سے ملک کو11ارب ڈالر تو مل گئے لیکن بعد از نجکاری کارکردگی میں بہتری لانے اور صحت مند مقابلے کی فضاء قائم کرنے جیسے مقاصد پورے نہ ہوئے۔یہ جائزہ رپورٹ ایک ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت پر سرکاری اداروں کی کارکردگی اور انتظامی صلاحتیوں کو بہتر بنانے کیلئے قانون سازی کرنے پر ز ور دیا ہے۔اس سلسلے میں پیش کیا جانے والا بل سینٹ نے مسترد کردیا۔
Leave feedback about this