اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے چ یئرمین عمران خان نے ایک مرتبہ پر سابق آرمی چیف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے ملک میں جاری”بحران“ کاذمہ دار جنرل(ر)قمر جاوید باجوہ کو قرار دیا ہے۔ویڈیو لنک کے ذریعے خواتین کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ سب جانتے ہیں وہ کون تھا جس کے فیصلے سے ملک میں بحران آیا۔ہم آج جس جگہ کھڑے ہوئے ہیں اس بحران میں جنرل(ر)باجوہ کا ہاتھ ہے۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ملک تباہی کی طرف بھی جاسکتا ہے۔ملک میں بحران پیدا ہونے والا ہے7ماہ میں پہلے پیشگوئی کی تھی۔آج پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا بحران ہے،شوکت ترین کو بھی جنرل(ر)باجوہ کے پاس بھیجا تھا،ان کو جاکر سمجھائیں۔انہوں نے کہا کہ20برس سے دو خاندان ایک دوسرے کو چور کہتے رہے اور ملک کو لوٹتے رہے،90کی دہائی سے پاکستان ہمیشہ آگے تھا پاکستان کی تاریخ میں ہم نے وہ کامیابی حاصل کی تھی کسی نے حاصل نہیں کی۔عمران خان نے کہاکہ سب کو ملکر جدوجہد کر کے اس ملک کو نکالنا ہے ہم ملک کو اس دلدل سے نکالنے کیلئے کام کررہے ہیں ملک کو اس دلدل سے کوئی ٹیکنوکریٹ سیٹ اپ نہیں نکال سکتا۔چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم اس ملک میں سب سے پہلے صاف شفاف انتخابات چاہتے ہیں،سارے اداروں کو کہہ رہا ہوں کہ پاکستان ہمارے ہاتھ سے نکل جائے گا۔عمران خان نے وراضح کیا کہ ہم کسی کی سپورٹ نہیں چاہ رہے،ہم صرف صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔
پاکستان میں بحران کا ذمہ دار شخص صرف جنرل(ر)باجوہ ہیں،عمران خان

جنرل باجوہ سپرکنگ تھے اور سارے فیصلے وہی کرتے تھے، عمران خان