پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے: صدر زرداری تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے: صدر زرداری

شجر کاری مہم پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: صدر مملکت

شجر کاری مہم پاکستان کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے: صدر مملکت

اسلام آباد :صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے۔صدر نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی میں سیلاب، خشک سالی اور گرمی کی شدت سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے، فضا میں کاربن کے عالمی اخراج میں ہمارا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔
محدود وسائل کے باوجود ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ماحولیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی کوششیں اقتصادی منصوبے اڑان پاکستان سے ہم آہنگ ہیں۔ پلاسٹک کا کم استعمال، جنگلات کا فروغ، ری سائیکلنگ اور ماحولیاتی تحفظ کی پالیسیوں کو اپنانا ہو گا، ماحولیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور قدرتی وسائل کے ذمہ دارانہ استعمال کیلئے مل کر کام کریں۔

Exit mobile version