لاہور: وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ بھارت کے کشمیر پر غاصبانہ قبضے کیخلاف 77ویں یومِ سیاہ پر اپنے ایک پیغام میں کشمیر ہر پاکستانی کی طرح میرے دل کے بھی بے حد قریب ، کشمیر پر بھارتی قبضے اور کشمیریوں پر مظالم کی شدید مذمت کرتے ہیں، کشمیری بہن بھائیوں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں۔
بہادر کشمیری جبر، ظلم اور ناانصافی کا سامنا کرتے ہوئے حقِ خود ارادیت کے لئے کوشاں ہیں، خطے میں پائیدار امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا پرامن حل ناگزیر ہے، پاکستان کے عوام ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے تھے، ہیں اور رہیں گے، پاکستان کا ہر شہری مقبوضہ جموں و کشمیر کی آزادی کے لئے دعا گو ہے ۔
عالمی سطح پر کشمیریوں کی آواز کو دنیا تک پہنچائیں گے اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے، عالمی برادری سے اپیل ہے کشمیریوں کے حقوق کیلئیاپنا کردار ادا کرے ، کشمیر کا مستقبل روشن ہے، یقین ہے کشمیریوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی۔