کراچی: کاروباری ہفتے کے پانچویں اور آخری روز سٹاک ایکسچینج میں 174 پوائنٹس کی کمی دیکھنے میں آئی ہے جس کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس 85 ہزار 411 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا ہے۔ کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن کا اختتام منفی زون میں ہوا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 620 پوائنٹس کمی کے ساتھ 85 ہزار 585 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی گراوٹ کا سلسلہ برقرار ہے۔کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں امریکی کرنسی 29 پیسے سستی ہوئی ہے جس کے ساتھ انٹر بینک میں ڈالر 277.79 روپے سے کم ہو کر 277.50 روپے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔
معیشت و تجارت
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مندی برقرار، انٹربینک میں ڈالر بھی گراوٹ کا شکار
- by web_desk
- اکتوبر 18, 2024
- 0 Comments
- 112 Views
- 1 مہینہ ago
Leave feedback about this