کراچی:سٹاک ایکسچینج میں مسلسل تیزی کے بعد آج مندی کا رجحان دیکھا گیا جبکہ روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی ،کاروباری ہفتے کے چوتھے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی زون میں آغاز ہوا، سٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 147 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی جس سے انڈیکس 95 ہزار 371 پوائنٹس پر آ گیا۔
گزشتہ روز پہلے سیشن میں پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں نمایاں اضافہ ہوا تھا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس منفی زون میں چلا گیا تھا۔انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر 4 پیسے سستا ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 278 روپے ہو گئی ہے۔
معیشت و تجارت
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل تیزی کے بعد مندی، ڈالرسستا
- by web_desk
- نومبر 21, 2024
- 0 Comments
- 20 Views
- 7 گھنٹے ago
Leave feedback about this