پاکستان سمیت دنیا بھر میں محنت کشوں کا دن آج منایا جارہاہے ، غربت ، بیروزگاری ، مہنگائی ، اور کم اجرت آج کے دور میں مزدوروں کے بڑے مسائل ہیں ۔آج سے 137 سال پہلے 1886 میں امریکا کے شہر شکاگو میں مقامی مزوروں نے کم اجرت کیخلاف اور اوقات کار 8 گھنٹے مقرر کرنے کے مطالبات رکھ کر سرمایہ داروں کیخلاف احتجاج کیاور مکمل ہڑتال کی۔اس دوران صنعتی پہیے کو بریک لگادیا ، مزدورں کا مطالبہ تھا کہ ہم 8 گھنٹے کام ، 8 گھنٹے آرام اور 8 گھنٹے اہلخانہ کیساتھ گزارنا چاہتے ہیں یہ مطالبہ جائز تھا مگر اسے دبانے کیلئے احتجاج کرنیوالوں کیخلاف طاقت کا استعمال کیاگیا ، مزدور جان سے ہاتھ دھو بیٹھے اور مزدور رہنماﺅں پر سنگین مقدمات قائم کئے گئے ۔