پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن پنجاب اسمبلی خرم لغاری نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا۔
پی ٹی آئی کے خرم لغاری نے بتایا کہ ان کے ساتھ پانچ مزید ارکان اسمبلی نے بھی پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے، تمام ارکان پارٹی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس کے ذریعے کریں گے۔
پی ٹی آئی رکن نے پنجاب کابینہ کے حوالے سے اعتراض اٹھاتے ہوئے ہوئے کہا کہ آگاہ کیا جائے کہ پنجاب کابینہ میں شامل ہونے کا معیار کیا ہے؟
انھوں نے کہا ہمیں کچھ اور دکھایا گیا تھا لیکن ہوا اس سے مختلف ہے، امکان ہے کہ ہم اگلے تین سے چار دنوں میں اسمبلی سے بھی مستعفی ہو جائیں۔
خیال رہے کہ خرم لغاری اس سے پہلے بھی پارٹی پالیسیوں پر اعتراضات اٹھا چکے ہیں، اور جب سابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے خلاف گروپ تشکیل پایا تھا تو وہ اس میں بھی شامل تھے۔