قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد ایم این ایز کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کا سلسلہ جاری، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 82 نومنتخب آزاد ایم این ایز نے حلف نامے جمع کرا دئیے۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ مزید 32 ارکان قومی اسمبلی نے سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے لیے اپنے حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع کرا دیے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ اسمبلی کی نشستوں پر کامیاب ہونے والے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ 9 آزاد ارکان نے بھی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت کے لیے حلف نامے جمع کرا دیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کی جانب سے کامیابی سے قومی اسمبلی میں شامل ہونے والے 82 آزاد امیدواروں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے آزاد امیدواروں کی فہرست اور ان کی پارٹی میں شمولیت کے حلف نامے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے ہیں۔
Leave feedback about this