اتوار کی شب ملک بھر میں انٹرنیٹ سروسز میں بڑے پیمانے پر خلل پڑا، متعدد صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز تک رسائی میں مشکلات کا اظہار کیا۔ملک کے مختلف حصوں سے شکایات کا سیلاب آ گیا، جس میں یوٹیوب، فیس بک اورٹویٹر پر بندش کو نمایاں کیا گیا۔ کچھ صارفین نے واٹس ایپ پر مسائل کی اطلاع دینے کا سہارا لیا۔اس مسئلے سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے شہروں میں کراچی، لاہور، میرپور خاص اور راولپنڈی شامل ہیں۔Downdetector کے مطابق، ان ایپس کے ویب سائٹ ورڑن شام 7:00 بجے کے بعد سے ناقابل رسائی ہیں۔بندش کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہے، کیونکہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ابھی تک اس معاملے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔لتھوانیا میں واقع ایک ورچوئل پرائیویٹ نیٹ ورک کمپنی سرف شارک نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ 2023 کی پہلی ششماہی کے دوران انٹرنیٹ پر پابندیاں عائد کرنے والے ممالک میں پاکستان ایران اور بھارت سے نیچے تھا۔ رپورٹ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ ایشیا میں اس عرصے کے دوران انٹرنیٹ کی بندش کا سب سے زیادہ ارتکاز دیکھا گیا۔
پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بند

پاکستان بھر میں انٹرنیٹ سروس بند