پاکستان اور ازبکستان کا افغانستان کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے حکمت عملی بنانے پر اتفاق تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پاکستان اور ازبکستان کا افغانستان کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے حکمت عملی بنانے پر اتفاق

naveed 1

پاکستان اور ازبکستان کا افغانستان کے راستے ٹرانزٹ ٹریڈ کیلئے حکمت عملی بنانے پر اتفاق

اسلام آباد:وزیر تجارت سید نوید قمر نے ازبک ڈپٹی پرائم منسٹر کے ساتھ 9ایم او یوز پردستخط کردیئے۔وفاقی وزیر تجارت نوید قمر نے ازبک نائب وزیراعظم خدجایف جمشید عبدالخکیمووچ کے ساتھ مختلف مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے۔دستخطوں کی میٹنگ کی مشترکہ صدارت نوید قمر،وزیر تجارت پاکستان اور خدجایف جمشید عبدالخکیمووچ،نائب وزیراعظم،وزیر سرمایہ کاری اور غیر ملکی تجارت،ازبکستان نے کی۔ملاقات کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان شروع کیے گئے اقدامات کی پیروی کرنا اور تجارتی ٹرن اوور کو1بلین ڈالر تک بڑھانے کیلئے ایکشن پلان تیار کرنا تھا۔دونوں فریقین نے مندرجہ ذیل نکات اور ازبکستان کی طرف سے تجویز کر دہ مشترکہ ایکشن پلان پر اتفاق کیا۔یکم فروری 2023سے پاک،ازبکستان ترجیحی تجارتی معاہدے کا نفاذ کیونکہ ازبکستان کی طرف سے جنوری2023میں داخلی رسمی کارروائیاں مکمل ہوجائیں گی اور پاکستان کی طرف سے پہلے اسے مکمل کرلیا گیا ہے۔

Exit mobile version