نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی ازبکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعلقات بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف کی دفتر خارجہ آمد پر نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے معزز مہمان کا استقبال کیا۔ازبک وزیر خارجہ نے وزیر خارجہ اور نائب وزیراعظم سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کی، اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار نے کہا کہدونوں ممالک کے درمیان مضبوط دوستانہ تعلقات ہیں اور ازبکستان کے ساتھ تجارت اور معیشت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو وسعت دینا چاہتے ہیں۔ازبک وزیر خارجہ بختیار سیدوف نے کہا کہ پاکستان آ کر بہت خوشی ہوئی، پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔ واضح رہے کہ ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سیدوف 2 روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچے ہیں۔