کراچی:جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن نے کاروائی کرتے ہوئے پاستانی پاسپورٹس پر ملازمت کے لئے سعودیہ جانے والے 3افغان شہریوں کو گرفتار کرلیا ہے۔افغان شہریوں نے ایجنٹ کی مدد سے پاکستانی سفری دستاویزات حاصل کی تھیں۔امیگریشن چیکنگ کے دوران تینوں افغان شہری پاکستان میں رہائش کے بارے میں تسلی بخش جوابات نہیں دے سکے۔دوران چیکنگ ملزمان کے موبائل فونز سے افغان سپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات بھی برآمد ہوئیں۔ذرائع کے مطابق ملزمان کو آف لوڈ کرنے کے بعد مزید کاروائی کے لئے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔