پاکستانی روپیہ رواں ہفتے دیگر نقدیوں کے مقابلے میں مزید کمزور ہو گیا، حالانکہ ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے ملنے والے 1.5 ارب ڈالر بھی روپے کو سہارا دینے میں ناکام رہے۔
رواں ہفتے زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں، یعنی انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ، میں امریکی ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور ریال پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں مزید مہنگے ہو گئے، جبکہ انٹر بینک میں ڈالر کی قدر 222 روپے سے تجاوز کر گئی۔
رواں ہفتے انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 1.63 روپے بڑھی، جس کے باعث ڈالر 222.46 روپے پر پہنچ گیا، جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 227 روپے سے زیادہ ہو گئی، اس طرح اس ہفتے اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 2.60 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بسسب اب ڈالر 227.50 روپے کا ہو گیا۔
دوسری جانب برطانوی پاؤنڈ کے انٹر بینک بھاؤ 9.10 روپے سے زیادہ ہو کر 256.15 روپے ہو گئے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاؤنڈ کی قیمت 11.25 روپے مہنگی ہونے سے 261.50 روپے ہو گئی۔
اُدھر انٹر بینک میں یورو کی قیمت 4.95 روپے سے زیادہ ہو کر 221.19 روپے، جبکہ اوپن مارکیٹ میں 7.05 روپے مہنگی ہونے سے 225.70 روپے ہو گئی، جبکہ سعودی ریال کے معاملے میں انٹر بینک قدر 44 پیسے مہنگی ہونے سے 59.20 روپے کی سطح کو چھو رہی ہے، اور اوپن مارکیٹ میں 70 پیسے زیادتی سے 60.40 روپے ہو گئی۔
Leave feedback about this