حج کی ادائیگی کے بعد پاکستانی عازمین کی واپسی کل سے شروع ہوگی، پی آئی اے کا بعد از حج آپریشن کل سے 21 جولائی تک جاری رہے گا۔مناسک حج کی ادائیگی کے آخری روز بیشتر عازمین تین جمرات کی رمی کے بعد منی سے روانہ ہو کر مکہ مکرمہ پہنچ گئے۔مقامی عازمین جدہ، مکہ، طائف، مدینہ، ریاض اور دیگر شہروں کے لیے روانہ ہونے لگے۔منی سے مکہ مکرمہ واپسی کے بعد حجاج کرام اب مدینہ منورہ جائیں گے، مسجد نبوی میں نماز ادا کریں گے اور قبر نبوی کی زیارت کریں گے۔حجاج کرام مسجد قبا، مسجد قبلتین، مسجد سبا اور مقدس مقامات کی زیارت بھی کریں گے، تقریبا 20 فیصد عازمین منی میں قیام کریں گے اور رمی کے بعد اپنی رہائش گاہوں کو روانہ ہوں گے۔دوسری جانب پاکستانی عازمین کی واپسی کل سے شروع ہوگی، ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے بعد حج آپریشن 20 جون سے شروع ہوگا جو 21 جولائی تک جاری رہے گا۔