اسلام آباد: نیب کے دائرہ اختیار سے متعلق کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیے کہ بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی۔ہائیکورٹ میں منگل کے روز ایک کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ نیب کرپشن کیس کی انکوائری شروع کرنے سے پہلے دیکھ بھی لیا کرے کہ اب تحقیقات کر بھی سکتا ہے یا نہیں؟
جسٹس محسن اختر نے کہا کہ پارلیمنٹ نے اربوں روپے مالیت کے کرپشن کیسز ختم کردیے ہیں، جب پارلیمنٹ کو ہوش آئے گا تو بہت دیر ہو جائے گی۔ہائیکورٹ کے جج کا کہنا تھا کہ بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے اور لوگ بھی، ایک سو سے زائد بڑے کرپشن کیسز ختم ہو چکے ہیں، کرپشن کیسز کے ملزمان بیرون ملک بھی چلے گئے ہیں۔
تازہ ترین
پارلیمنٹ نے اربوں کے کرپشن کیسز ختم کردیے، بغیر دانتوں والا نیب بھی انجوائے کرے:جب ہوش آئیگا تو بہت دیر ہوجائیگی، جسٹس محسن اختر
- by web_desk
- نومبر 12, 2024
- 0 Comments
- 34 Views
- 2 دن ago
Leave feedback about this