پارلیمنٹ لاجز پر چھاپہ،اسپیکر کا نوٹس، کارروائی کا اعلان تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

پارلیمنٹ لاجز پر چھاپہ،اسپیکر کا نوٹس، کارروائی کا اعلان

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چینی وزیرعظم کی ملاقات؛ تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اور چینی وزیرعظم کی ملاقات؛ تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق

 

اسلام آباد: پارلیمنٹ سے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاریوں کا نوٹس لیتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا ہے کہ واقعے پر ایکشن لیں گے اور خاموش نہیں رہیں گے، واقعے کو سنجیدگی سے دیکھا جائیگا،انہوں نے مزید کہا کہ اسٹینڈ لینا پڑیگا، ساری ویڈیوز منگوالی ہیں، ذمہ دار کا تعین کرنا پڑے گا جبکہ ایف آئی آر بھی کٹوانی پڑی تو کرواؤں گا، نامزد کرونگا، بدقسمتی سے جب پارلیمنٹ پر پہلا حملہ ہوا میں ہی اسپیکر تھا، اس کے بعد پارلیمنٹ لاجز پر اٹیک ہوا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے تمام سیاسی جماعتوں کے قیادت کو چیمبر میں طلب کرلیا جس پر علی محمد خان، اعظم نذیر تارڑ، نوید قمر، محمود خان اچکزئی اسپیکر کے چیمبر میں پہنچ گئے۔اسپیکر چیمبر میں حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات ہوئے جس میں پی ٹی آئی کے ارکان نے مذاکراتی ٹیم کو گرفتار ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی نے قومی اسمبلی کی تمام داخلی و خارجی راستوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج منگوالی جب کہ علی محمد خان نے بھی گزشتہ روز کے واقع کی تمام فوٹیجز اسپیکر کو فراہم کردیں۔

 

Exit mobile version