ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں بنگلہ دیش نے نیدر لینڈز کو 9 رنز سے مات دے دی۔
آسٹریلیا کے شہر ہوبارٹ میں آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے سلسلے میں سپر 12 مرحلے میں کھیلے گئے مقابلے میں ہدف کے تعاقب میں نیدر لینڈز کی بلے بازی لڑکھڑا گئی اور صرف 15 کے مجموعی اسکور پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہو کر پویلین لوٹ گئے۔
اس کے بعد وقفے وقفے سے نیدر لینڈز کے کھلاڑی آؤٹ ہوتے چلے گئے، صرف کولن ایکرمن 62 رنز بنا کر نمایاں رہے، ان کے علاوہ ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور 9 رنز سے ہار گئی۔
قبل ازیں بنگلہ دیش نے نیدر لینڈز کے خلاف مقررہ 20 اوورں میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 144 رنز بنائے، بنگلہ دیشی ٹیم کی طرف سے سب سے زیادہ عفیف حسین نے 38 رنز بنائے۔