ٹی 20 ورلڈ کپ، ایک اور بڑا اپ سیٹ، ویسٹ انڈیز آئرلینڈ سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر کھیل Roze News
کھیل

ٹی 20 ورلڈ کپ، ایک اور بڑا اپ سیٹ، ویسٹ انڈیز آئرلینڈ سے ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر

آسٹریلیا میں کھیلے جا رہے ٹی 20 ورلڈ کپ میں ایک اور بڑا اپ سیٹ ہو گیا، آئرلینڈ نے ویسٹ انڈیز کو 9 وکٹوں سے شکست دیکر عالمی میلے سے باہر کر دیا۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچ میں آئرلینڈ نے دو مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ہوبارٹ میں کھیلے گئے ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے 11 ویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کا فیصلہ کیا، کالی آندھی نے مقررہ 20 اووروں میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز بنائے، ویسٹ انڈین بلے باز برینڈن کنگ 48 گیندوں پر 62 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

جواب میں آئرلینڈ نے 147 رنز کا ہدف 15 گیندیں قبل پورا کر کے ویسٹ انڈیز کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا، آئرلینڈ کی طرف سے پال سٹرلنگ نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 66 رنز کی ناقابل شکست باری کھیلی، جبکہ لورکن ٹکر نے 45 اور اینڈی بلبرائن نے 37 رنز سے اپنا حصہ ڈالا۔

Exit mobile version