لاہور:پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا دوسرا میچ آج لاہور کے قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔مہمان ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے، پہلے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 55 رنز سے شکست دی تھی، قومی ٹیم کے کھلاڑی سیریز برابر کرنے کے عزم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک کھیلے گئے 25 ٹی ٹوئنٹی میچز میں سے 13 میں جنوبی افریقہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ 12 میچز میں پاکستان فاتح رہا۔
