اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ایف بی آر نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہیں دی جائیگی ۔تاحال 17 لاکھ سے زائد شہری اپنے ٹیکس گوشوارے جمع کروا چکے ہیں جبکہ ایف بی آر نے کل تیس ستمبر کو آخری تاریخ کا اعلان کررکھاہے ۔بتایا گیا ہے کہ ٹیکس دہندہ کو پندرہ روز کی چھوٹ دی جاسکتی ہے تاہم اس سہولت کے حصول کیلئے پیشگی درخواست دینے کی شرط عائد کی گئی ہے ۔