ٹیکس اصلاحات متعار ف کرانے کیلئے وزیر خارجہ کی سربراہی میں ٹاسک فورس قائم کردی گئی ۔ڈاکٹر منظور احمد ، مشرف آرسیان ، امان الہ ، عامر اور اعجاز خان ٹاسک فورس میں شامل ہیں ۔خالد محمود ،محمود خلیل اور چیئرمین ایف بی آر ٹاسک فورس کے ارکان ہوں گے ، ٹاسک فورس ٹیکس وصولیوں اور ٹیکس پالیسی کو علیحدہ کرنے کا کام کریگی۔ٹاسک فورس ایف بی آر کی طرف سے تیار کردہ رپورٹ کے بعد قائم کی گئی جو کہ ٹیکس وصولیوں کا جائزہ لیکر نظام بہتر بنانے کیلئے سفارشات دیے گی ۔