ٹیکساس میں 27 ویں شب مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی دنیا Roze News
دنیا

ٹیکساس میں 27 ویں شب مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی

ٹیکساس میں 27 ویں شب مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی

ٹیکساس میں 27 ویں شب مذہبی عقیدت واحترام کیساتھ منائی گئی

امریکا کی ریاست ٹیکساس کے مختلف شہروں میں 27 ویں شب لیلتہ القدر مذہبی عقیدت واحترام سے منائی گئی ہیوسٹن میں مسجد الفاروق اور ڈیلس کی مدینہ مسجد ، مکہ مسجد ضیا القرآن دارایمان سمیت متعدد مساجد میں اہل ایمان بابرکت رات کی رحمتیں سمیٹتے رہے ۔مدینہ مسجد میں 27 ویں شب کو میئر کیرلٹن اسٹیو بیبک پولیس چیف رابرٹو ،اریڈونڈو ، فائر چیف مائیکل تھا مسن اور دیگر منتخب نمائندوں نے افطار کیا۔اس موقع پر میئر کیرلٹن اسٹیو بیبک نے روزہ افطار کی دعوت دینے پر مسلمان کمیونٹی سے اظہار تشکر کیا،علامہ بابر رحمانی اور علامہ سراج مصباح نے شب قدر کی اہمیت اور فضلیت پر روشنی ڈالی ۔

Exit mobile version