ٹریڈ ڈیل مکمل، ہو سکتا ہے پاکستان ایک دن بھارت کو تیل فروخت کرے: ڈونلڈ ٹرمپ دنیا Roze News
دنیا

ٹریڈ ڈیل مکمل، ہو سکتا ہے پاکستان ایک دن بھارت کو تیل فروخت کرے: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر کی روسی تیل خریدنا بند نہ کرنے پر بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی

امریکی صدر کی روسی تیل خریدنا بند نہ کرنے پر بھارت پر مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ ٹریڈ ڈیل مکمل ہو گئی۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ ڈیل کے تحت امریکا اور پاکستان ملکر اپنے اپنے تیل کے ذخائر کو تلاش کریں گے، دونوں حکومتیں ملکر اس آئل کمپنی کا طے کریں گی جو تیل تلاش کرے گی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے ایک دن پاکستان بھارت کو تیل فروخت کرے۔امریکی صدر نے کہا کہ تفصیلی رپورٹ مناسب وقت پر دنیا کے سامنے آجائے گی، وائٹ ہاس میں ٹریڈ ڈیلز پر کام کرنے میں مصروف ہیں، ہماری جاپان کے ساتھ ڈیل مکمل ہوگئی ہے، یورپی یونین کے ساتھ ہم نے اچھی ڈیل کی، بہت سے ممالک سے بات کی سب امریکا کو خوش کرنا چاہتے ہیں، معاہدوں سے امریکا کا خسارہ بڑی حد تک کم ہوجائے گا۔

 

Exit mobile version