ٹرمپ خاتون سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دنیا Roze News
دنیا

ٹرمپ خاتون سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی: ڈونلڈٹرمپ

پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی میں نے کرائی: ڈونلڈٹرمپ

امریکی جیوری نے سابق صدر ٹرمپ کو خاتون جین کیرول سے جنسی بدسلوکی میں ملوث قرار دیدیا ہے ۔ جیوری کا اپنے فیصلے میں کہنا ہے کہ سابق صدرٹرمپ نے جین کیرول کی شہرت کو بھی نقصان پہنچایا تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سابق صدر نے جنسی زیادتی نہیں کی تھی ۔جیوری نے حکم دیا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ جین کیرول کو پانچ ملین ڈالر ہرجانہ دیں فیصلے پرردعمل میں سابق امریکی صدر نے مقدمے کو وچ ہنٹ قرار دیا اور کہا کہ وہ یہ جانتے تک نہیں ہیں کہ یہ خاتون ہے کون ؟سول مقدمہ ہونے کی وجہ سے سابق صدر پر نہ تو فرد جرم عائد کی گئی ہے اور نہ ہی انہیں قید کا سامنا ہوگا۔کیرول ہی نہیں ایک درجن سے زادءخواتین سابق امریکی صدر پر ان سے جنسی زیادتی میں ملوث ہونے کا الزام لگا چکی ہیں

Exit mobile version