ٹانک ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 خوارج ہلاک تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

ٹانک ، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 3 خوارج ہلاک

بلوچستان ،سکیورٹی فورسز آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان ،سکیورٹی فورسز آپریشنز، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں کارروائی کر کے 3 خوارج کو ہلاک کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 08 مارچ کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا۔ جس کے دوران خوارج کے ٹھکانے کو مثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
اعلامیے کے مطابق آپریشن کے دوران دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 3 خوارج ہلاک ہوئے جن کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔مارے جانے والے دہشتگرد سیکورٹی فورسز اور معصوم شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ علاقے میں مزید ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Exit mobile version