ایف آئی اے نے ٹارچر اینڈ کسٹوڈیل ڈیتھ ایکٹ کے تحت پہلی ایف آئی آر درج کرلی۔ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل پشاور نے سوات سے اے ایس آئی اور 2 ہیڈ کانسٹیبل کو گرفتار کرلیا، گرفتار پولیس اہلکار چوکی ابوہا سوات میں تعینات تھے۔ایف آئی اے کے مطابق پولیس اہلکاروں نے شہری کو غیرقانونی حراست میں رکھا تھا اور حراست کے دوران شہری اہلکاروں کے تشدد سے جاں بحق ہوا تھا، متوفی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ بھی حاصل کرلی گئی ہے۔اہلکاروں نے شہری کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتاری ظاہر کی تھی۔ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔
Leave feedback about this