وہاڑی میں ڈکیتی کر کے بھاگنے والے ڈاکوؤں کا ایلیٹ فورس کے جوانوں سے سامنا ہو گیا، دونوں اطراف سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 ڈاکو شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں کو گرفتار کر کے اسپتال پہنچا دیا گیا۔
وہاڑی کے علاقہ پولیس تھانہ ٹبہ سلطان پور کی حدود چوک میتلا میں 3 ڈاکوؤں نے بندوق کی نوک پر مقامی پٹرول پمپ پر ڈاکہ مارا اور بھاگ کھرے ہوئے۔
واقعہ کی خبر ملتے ہی پولیس حرکت میں آ گئی اور ٹبہ سلطان پور کے نزدیک ایلیٹ فورس کی گاڑی نے ڈاکوؤں کا تعاقب کرتے ہوئے انہیں گھیر لیا، جوابا ڈاکؤوں نے نوجوانوں پر فائر کھول دیا۔
جس کے بعد دونوں اطراف سے فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ڈاکو شدید زخمی ہو گئے، بعد ازاں پولیس ترجمان نے بتایا کہ زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسپتال پہنچا دیا گیا ہے۔
Leave feedback about this