اسلام آباد:وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں توانائی کی بچت سے متعلق اہم فیصلوں کی منظوری دی گئی۔کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے بتایاکہ ملک میں مارکیٹیں ساڑھے8اور شادی ہالز10بجے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ ہمیں اپنا طرز زندگی بدلنے کی ضرورت ہے آج کابینہ اجلاس میں کوئی لائٹ نہیں جل رہی تھی۔اجلاس مکمل طورپر سورج کی روشنی میں ہوا۔ہماری عادات واطوار باقی دنیا سے مختلف ہیں،وفاقی کابینہ نے فیصلہ کیا کہ سرکاری محکموں میں 30فیصد بجلی بچائی جائے گی۔
وفاقی کابینہ:مارکیٹیں ساڑھے8،شادی ہالز10بجے بند کرنے کا فیصلہ

انتخابات کی تاریخ کا اعلان، الیکشن کمیشن نے اہم اجلاس طلب کرلیا