وفاقی دارالحکومت میں پولیس کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا پاکستان Roze News
پاکستان

وفاقی دارالحکومت میں پولیس کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا

وفاقی دارالحکومت میں پولیس کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پولیس کو ریڈ الرٹ کر دیا گیا۔تمام تھانوں میں نفری اکٹھی کی جا رہی ہے۔ اینٹی رائٹ یونٹ کو آنسو گیس کے شیل بھی فراہم کر دئیے گئے۔ایک ہزار سے زائد پولیس نفری کو الرٹ رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ تحریک انصاف کےچیئرمین عمران خان کی آئندہ 24 گھنٹوں میں گرفتاری متوقع ہے،توشہ خانہ اور خاتون جج کودھمکی دینے کے کیسز میں اسلاآباد پولیس آئندہ 24 گھنٹوں میں عمران خان کےناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری پرعملدآمد کیلئے زمان پاک جائے گی۔باخبر ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کی ٹیم خصوصی ہیلی کاپٹر کے ذریعے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری لے کر لاہور پہنچی،جہاں لاہور اور اسلام آباد پولیس کے افسران کا اجلاس کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

Exit mobile version