وفاقی بجٹ غریب عوام کیلئے ڈراونا خواب ہے: بیرسٹر سیف تازہ ترین Roze News
تازہ ترین

وفاقی بجٹ غریب عوام کیلئے ڈراونا خواب ہے: بیرسٹر سیف

عمران خان کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: بیرسٹر سیف

عمران خان کی رہائی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے: بیرسٹر سیف

پشاور:مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے وفاقی بجٹ 26-2025 کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے غریب عوام کے لیے “ڈراونا خواب” قرار دے دیا۔
انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی موجودہ شرح کے مقابلے میں تنخواہوں میں کیا گیا اضافہ “اونٹ کے منہ میں زیرہ” کے مترادف ہے جو عوام کے ساتھ ایک مذاق ہے، بجٹ میں پٹرول اور بجلی پر ٹیکسوں میں اضافے سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا جو پہلے سے پریشان عوام کے مسائل میں مزید اضافہ کرے گا۔پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ ہر چیز کو مہنگا کر دیتا ہے جبکہ توانائی کے متبادل ذرائع جیسے سولر پینلز پر بھی ٹیکس عائد کر کے حکومت نے غریب عوام سے ان کا آخری سہارا بھی چھین لیا ہے۔
مہنگی ترین بجلی، طویل لوڈشیڈنگ اور اب سولر پینلز پر ٹیکس کے بعد عوام کے لیے جینے کا کوئی راستہ باقی نہیں رہا، جعلی وفاقی حکومت نے تنخواہ دار طبقے کو فارم 47 کے طرز پر جعلی ریلیف دیا ہے۔وفاقی بجٹ کو “شریف خاندان کے بزنس ونگ” کا بجٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر ہوتا کہ یہ بجٹ جاتی امرا یا لندن کے مے فیئر اپارٹمنٹس میں پیش کیا جاتا۔

 

Exit mobile version